ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروارجیل میں بند ایک قیدی کی موت؛ موت کو لے کر خاندان والوں کو شبہ؛ تحقیقات کا مطالبہ

کاروارجیل میں بند ایک قیدی کی موت؛ موت کو لے کر خاندان والوں کو شبہ؛ تحقیقات کا مطالبہ

Mon, 09 Nov 2020 00:07:14    S.O. News Service

کاروار 8 اکتوبر(ایس او نیوز) قتل کے الزام میں گرفتار ایک شخص کی جیل کے اندر ہی موت واقع ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد  مہلوک شخص کے گھروالوں نے شک و شبہ کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مہلوک قیدی کی شناخت دیول مُکّی کے رہنے والے سندھور لکشمن (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ اسے  14 جون 2018 کو کاروار تعلقہ کے بیلور میں ہوئے  تمل ناڈو کے رہنے والے ایک شخص کی قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دو سال سے جیل میں بند لکشمن کی آج اتوارکے روز موت واقع  ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسے آج اتوار کو  جیل حکام نے اسپتال میں داخل کیا تھا، جبکہ دوپہرکو پولس اہلکاروں نے لکشمن کے گھروالوں کو لکشمن کے فوت ہوجانے کی اطلاع سنائی۔

جیل میں ہی موت واقع ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد گھروالوں نے جیل کے آفسران اور حکام پر شک و شبہ کا اظہار کیا ہے۔

واقعے کی اطلاع کے بعد ضلع کے جج این آر رمیش نے مہلوک کے گھر پہنچ کر گھروالوں سے ملاقات کی ہے، جبکہ گھروالوں نے موت کی چھان بین کرنے اور انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 


Share: